Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان عجیب انسان ، فیصلہ عوام نے کرنا ہے جلسوں نے نہیں : رانا ثناء اللہ

عمران خان عجیب انسان ، فیصلہ عوام نے کرنا ہے جلسوں نے نہیں : رانا ثناء اللہ
August 14, 2016
فیصل آباد(92نیوز)صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ کہتے ہیں آج کا دن ہمارے لئے عزم اورحوصلے کا دن ہے، قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گئیں،انہوں نے عمران خان کوعجیب انسان کہتے ہوئے کہاکہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے جلسوں نے نہیں۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی وارڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیرِقانون رانا ثناءاللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کا دن ہمارے حوصلے اورعزم کا دن ہے، دہشتگردوں سے پوری قوم متحد ہوکر نمٹے گی۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو عجیب و غریب انسان کہتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن دھرنوں کی سیاست پریقین نہیں رکھتی یہ وقت بتائے گا کون آگے ہے اور کون ،پی ٹی آئی 2018 کے عام انتخابات میں بری شکست کیلئے تیار رہے۔ جشن آزادی کی تقریبات کےحوالےسےبات کرتےہوئےکہا کہ سکیورٹی تھریٹس کی وجہ سےتفریحی مقامات پر پابند ی لگائی گئی ہے مگر تقریبات کومنسوخ نہیں محدود کر دیا گیا ہے۔