Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان صاحب بتائیں آٹھ سالہ دور میں اے پی ایس کے بچوں کیلئے کیا کیا؟ مریم اورنگزیب

عمران خان صاحب بتائیں آٹھ سالہ دور میں اے پی ایس کے بچوں کیلئے کیا کیا؟ مریم اورنگزیب
November 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے آٹھ سال سے خیبرپختو نخوا میں عمران خان صاحب آپکی حکومت ہے بتائیں اے پی ایس کے بچوں کےلیے کیا کیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا اس حکومت سے چینی چوری، ایل این جی چوری اور پیٹرول چوری کا پوچھیں گے تو ایک جواب ملے گا کہ پچھلی حکومتوں نے کیا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پیسے دیکر آپ ان بچوں کو واپس لا سکتے ہیں؟ آپ نے سپریم کورٹ میں شرمناک بیان دیا کہ میں مل لوں گا۔ اپکو سپریم کورٹ بتائے گی کہ اپکو کیا کرنا ہے؟

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا اس وقت کے وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان دیا جسے آپ نے دفن کیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عرب دیا۔ جب آپ وزیر اعظم بنے تو آپ نے ان تمام چیزوں کو ختم کر دیا۔ آپ وزیر اعظم ہیں تو کہتے ہیں کہ نواز شریف سے پوچھیں کیا ہوا تھا؟ اب آپ جواب دیں گے 3 سال ہو گئے نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ردالفساد کا کیا ہوا؟ آپ نے اپنے حصہ کیا کیا؟