عمران خان سے کہا نواز ،زرداری کو جانے دو، شیخ رشید

کراچی( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو جانے دو ، یہ نہ ہو کہ جیل میں مر جائیں اور حکومت کے ’’متھے ‘‘لگ جائیں ۔
کراچی کے چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بُری حکومت ہے تو اس میں کراچی کا دخل ہے، غریب مرنے کو تیار ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہوں گی،لیکن اس کے پاس جانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ دواؤں کی قیمتیں کراچی سے بڑھیں، گیس چوروں کی وجہ سے مہنگی ہوئی۔