عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،آئندہ ہفتے میرے گھر آئیں گے ، چودھری عبدالغفور

لاہور ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چودھری عبدالغفور کا کہنا ہے کہ ان کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، عمران خان آئندہ ہفتے ان کے گھر آئیں گے ۔
چودھری عبدالغفور نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ان کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے ۔
چودھری عبدالغفور پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن تھے مگر چند روز قبل انہوں نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔
دوسری جانب این اے37 سےپیپلزپارٹی کےامیدوار فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی امیدوار حبیب اللہ خان کنڈی کےحق میں دستبردار ہو گئے ۔