اسلام آباد(92نیوز)جسٹس ر وجیہہ الدین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور جہانگیر ترین سمیت پی ٹی آئی کےچارمرکزی عہدیداروں کو پارٹی سے نکالنے مطالبہ کردیا، کہتے ہیں مرکزی عہدیداروں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ خریدنے کے لیے پیسہ لٹایا ، وجیہہ الدین نے بھی عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد جسٹس ر وجہہ الدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،جہانگر ترین، علیم خان اور نادرخان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ خریدے اور ٹریبونل کے کام میں روڑے اٹکائے، یہ لوگ پارٹی پر قابض ہیں، انہیں فارغ کرنے کی سفارش کی ہے ۔
وجیہہ الدین کا کہناتھا کہ عمران خان نے چاروں عہدیداران کو ہٹانے کے حوالے سے مجبوریاں بیان کی ہیں، تاہم اس بات پر ہم بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
جسٹس ر وجہہ الدین کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں سقم ہیں، نتیجہ کچھ اور بھی ہوسکتا تھا،اس حوالے سے عمران خان کے خدشات اور تحفظات درست ہیں۔
وجہہ الدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے انتظامی اورمیرے آئینی اختیارات پر اختلافا ت ضرور تھے تاہم عمران خان نے ٹریبونل کی رپورٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس موقع پر حامد خان نے لیگل ٹیم پرعدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔