Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقات ،اپنے تحفظات سے آگاہ کیا

عمران خان سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقات ،اپنے تحفظات سے آگاہ کیا
August 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)خیبر پختونخوا سے ناراض ارکان اسمبلی  نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ،پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ خیبر پختو نخوا میں کوئی باغی گروپ نہیں۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے ناراض رہنماﺅں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ناراض رہنماءداوڑ خان کنڈی نے کہا کہ ہمارا مقصد گڈگورننس اورمنشور پر عملدرآمد ہے یاسین خلیل کہتے ہیں کہ ذاتی مفاد نہیں پارٹی کےلئے نکلے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کاکہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر ہی کچھ ارکان صوبائی حکومت کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کررہے ہیں پیر کو ہونیوالے مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ ملاقات کرنے والوں میں 6 ایم این یز اور کچھ ایم پی ایز بھی شامل تھے رہنماﺅں نے اپنے تحفظات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا۔ عمران خان نے ناراض ارکان کو جمعہ کے روز دوبارہ ملاقات کےلئے بلا لیا ہے۔