Friday, February 3, 2023

عمران خان سے ملاقات میں چائے سے تواضع کرنا اچھالگا،السید خالد المنصور الجیلانی

عمران خان سے ملاقات میں چائے سے تواضع کرنا اچھالگا،السید خالد المنصور الجیلانی
بغداد ( 92 نیوز) مزارشریف حضرت غوث الاعظمؒ کے گدی نشین کو بھی وزیراعظم عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری  بھا گئی ،السیدخالد المنصورالجیلانی نے  بغدادمیں 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں صرف چائے سے تواضع کرنا اچھا لگا۔ حضرت غوث الاعظمؒ ؒکےمزار شریف کےگدی نشین  السید خالد المنصور الجیلانی کا  نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ظہرانے یا عشائیے کے بغیر صرف چائے سے تواضع کرنا اچھا لگا۔ عراق کےشہر بغداد میں 92 نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے السیدخالد المنصورالجیلانی بولے  عمران خان بہت سادہ طبیعت ہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں صوفی ازم پر بھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ مزار شریف حضرت غوث الاعظمؒ کے گدی نشین السیدخالد المنصور الجیلانی نے اکتوبر میں  وفد کےہمراہ وزیراعظم عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تھی۔ السیدالمنصور الجیلانی نے عمران خان کووزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔