Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان سے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی ملاقات،چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت

عمران خان سے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی ملاقات،چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت
March 11, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بلوچستان کے آزاد سینیٹرز نے ملاقات کی ۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کی گئی ۔عمران خان نے کہا کہ وعدے  کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کی حمایت کریں گے۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں نومنتخب سینیٹرز نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعلی بلوچستان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بلوچستان کو کلیدی کردار اور اہمیت سونپنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور متفقہ طور پرسینیٹر صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنے امیدوار نامزد کرے، حمایت کریں گے۔ بلوچستان کو کلیدی کردار سونپنے پر عمران خان کے فیصلے سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا۔

عمران خان نے معزز سینیٹرز کا شکرگزار ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہونے اور یکسوئی سے پاکستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے محنت کی ضرورت ہے۔ پارلیمان اور جمہوریت کی ساکھ بچانے کے لیے کرپٹ شریف خاندان کا مقابلہ ضروری ہے۔

وفد نے عمران خان  سے کوئٹہ میں شوکت خانم ہسپتال تعمیر کرنے کی بھی درخواست کی جس پر عمران خان نے یقین دہانی کی کہ وہ یہ تجویز بورڈ کے سامنے رکھیں گے۔