Thursday, November 30, 2023

عمران خان سے ایرانی صدر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

عمران خان سے ایرانی صدر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور
September 24, 2019
نیویارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ایران کے صدر حسن روحانی نے ملاقات کی ، دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کو مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کو امن اور استحکام کا پیغام دے گا، مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں مداخلت ختم کرنے کا بھی پیغام دے گا۔ حسن روحانی نے کہاکہ ایرانی قوم کا پیغام بھی بین الاقوامی کمیونٹی تک پہنچایا جائے گا، ایران کے لوگ ظالمانہ اقتصادی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایرانی ایک مزاحمتی قوم ہیں اور ہر ایک کو اپنے وعدوں اورقوانین کی طرف لوٹنے کا کہتے ہیں۔