Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان سیاسی عمل سے باہر نہ نکلیں اور بہترفیصلے کریں ۔خورشید شاہ

عمران خان سیاسی عمل سے باہر نہ نکلیں اور بہترفیصلے کریں ۔خورشید شاہ
March 10, 2015
سکھر(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں اور سیاسی عمل سے باہر نہ نکلیں بلکہ بہتر فیصلے کریں ۔ سول اسپتال سکھر آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ ملک اور اپنی پارٹی کےلئے بہترفیصلےکریں ، عمران خان نے کے پی کے سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا تو انہیں چھ سیٹیں مل گیئں ۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان اب سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں بھی حصہ لیں اس سے جمہوریت مستحکم ہوگی ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر کے سول اسپتال میں ڈائیگناسٹک سنٹر بن رہا ہے اور  جلد ہی یہ عمارت مکمل ہوجائے گئی۔اور اگلے دو سے تین سال میں سکھر ہسپتال ایک مکمل ہسپتال بن جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں آوٹ ڈور میں ایک سال میں کم و بیش چار لاکھ مریض آتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں مخیر حضرات سے کام چلارہے ہیں اور وزیر اعلی سندھ سے بھی بات کی ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ہم بولان میڈیکل کالج دوہزار اٹھارہ تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔علاوہ ازیں انہوں نے اسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی کا نوٹس بھی لیا اور ذمہ داروں کو ان کی تنخواہیں بھی بروقت اداکرنے کا حکم دیا ۔ صحافی کا خورشید شاہ سے کتے کی ویکسی نیشن بارے سوال آپکو کتا کاٹے تو مجھے ضرور بتانا ،خورشید شاہ کا صحافی کو جواب واضح رہے کہ خورشید شاہ کی آمد کی خبر ملتے ہی اسپتال میں صفائی ستھرائی کا کام بھی دھڑا دھڑہونے لگا.          
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔