Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان سپریم کورٹ میں دلائل کے بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں : پرویز رشید

عمران خان سپریم کورٹ میں دلائل کے بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں : پرویز رشید
December 9, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان  سپریم کورٹ میں دلائل دینے کے بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیر اعظم کا استعفیٰ تو دور کی بات عمران کو پرانی شیروانی کا ٹوٹا ہوا بٹن بھی نہیں دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وزیر مملکت انوشہ رحمان اور بیرسٹر ظفراللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پرویز رشید کپتان پر خوب برسے،کہنے لگے عمران خان نے قوم کے 7 ماہ ضائع کر دیئے،کمیشن کمیشن کی رٹ لگانے والے آج پھر ہمیشہ کی طرح اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے۔ پریس کانفرنس کے دوران پرویز رشید نیوز گیٹ سکینڈل کی تحقیقات سے متعلق سوال گول  کرگئے۔  انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران دھونس اور دھمکیوں سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں،،عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ عوام کی ووٹوں سے بننے والی پارلیمنٹ اور وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔

بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ عمران خان پورس کا ہاتھی بن کر تمام اداروں کو روندنا چاہتے ہیں۔