Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان ریحام خان کے ساتھ ایم کیو ایم کے گڑھ پہنچ گئے

عمران خان ریحام خان کے ساتھ ایم کیو ایم کے گڑھ پہنچ گئے
April 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)عزیز آباد پہنچنے پر  کپتان کی  ٹیم   کے لئے  ایم کیو ایم  کے قائدین نے   دیدہ  و دل  فرش راہ  کر دئیے  اور پھولوں کی  پتیاں  نچھاور کیں تاہم عمران خان اور ریحام خان  کھانا کھانے نائن زیرو گئے  نہ ہی الطاف حسین کے تحائف  لینا پسند  کئے ۔ عمران  خان  ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد  پہنچ گئےکپتان کے ہمراہ  اہلیہ  ریحام خان بھی  تھیں۔ پھر کیا تھا کراچی والوں نے کیا پی ٹی آئی ٹیم کا بھرپور استقبال    جبکہ ایم  کیو ایم  نے کی سیاسی جوڑے پر خوب پتیاں نچھاور۔ جناح  گراونڈ  پہنچنے پر ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی  کے ساتھ ساتھ کنور نوید جمیل نے بھی کپتان سے مصافحہ کیا اور  انہیں خوش آمدید کہا ۔ دونوں سیاسی حریفوں میں یہ خوشگوار  تعلق لمحہ  بھر کو ہی قائم  رہ سکا اورکپتان نے نائن زیرو جانے کی پیشکش پرصاف معذرت  کرلی  جس سے  الطاف حسین   کے  گھر پکےمزے مزے کے پکوان مہمانوں کی راہ تکتے رہ گئے جبکہ ریحام کے لئے  سونے کا سیٹ اورعمران کے لئے  شلوار قمیص کا تحفہ بھی  دھرے کا دھرا رہ  گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔