Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان دھرنے کی دوسری قسط کی تیاری کررہے ہیں  : لیگی ارکان قومی اسمبلی

عمران خان دھرنے کی دوسری قسط کی تیاری کررہے ہیں  : لیگی ارکان قومی اسمبلی
August 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان دھرنے کی دوسری قسط پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن اور ٹربیونلز کے کسی فیصلے میں نون لیگ کے امیدوار پر دھاندلی کا الزام ثابت نہیں ہوا عمران خان الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نون کے رہنماوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کا نون لیگ سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ الیکشن ٹربیونلز نے بھی نون لیگ کے امیدواروں کے خلاف ایک لفظ نہیں لکھا عمران خان آئینی اداروں کے کھنڈر پر اپنے اقتدار کا محل تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات سمیت 36 ضمنی انتخابات اسی الیکشن کمیشن نے کرائے۔ عمران خان نے تب تو کوئی اعتراض نہیں کیا لگتا ہے اب  کپتان الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ نون لیگ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، دھرنے میں آئینی اداروں کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی اور عمران خان اب دھرنے کی ایک نئی قسسط پیش کرنا چاہتے ہیں۔