عمران خان دھاندلی کی گردان چھوڑ کر عوامی مسائل کی طرف آگئے جو مثبت عمل ہے :سینئر تجزیہ کا ر نذیر ناجی
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے کپتان عمران خان دھاندلی کی گردان چھوڑ کر عوامی مسائل کی طرف آ گئے ہیں،انہوں نے اپنے خطاب میں دھاندلی کی بجائے عوامی مسائل پر دھرنا دینے کی باتیں شروع کر دی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی ،کالم نویس اور تجزیہ کار نذیر ناجی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ عمران خان دھاندلی کی گردان چھوڑ کر عوامی مسائل کی طرف یکسو ہوئے ہیں ۔ جس سے اس ملک میں بسنے والی غریب عوام کو ریلیف ملے گا ۔