Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں ،الزام لگا کر بھاگ جاتے ہیں، شہباز شریف

عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں ،الزام لگا کر بھاگ جاتے ہیں، شہباز شریف
March 1, 2018

لاہور ( 92نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی صدارت سنبھالتے ہی محاذ کھول لیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر کھل کر تنقید کی اور 5 جھوٹ بھی گنوادیئے۔شہباز شریف بولے پی ٹی آئی چیئرمین دن رات جھوٹ بول رہے ہیں،الزام لگاتے ہیں پھر بھاگ جاتے ہیں،فیصل سبحان کے حوالے سے بھی جھوٹا وار کیا گیا۔

ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پر خوب گرجے برسے اور کہا کہ نوجوانوں  کوجھوٹ بول کرصحیح راہ سےہٹانے سے بڑی قوم دشمنی نہیں ہوسکتی،  عمران خان کو  احساس نہیں کہ وہ کیابورہےہیں ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نےپتوکی جلسے میں عمران خان کے اعتراضات کو جواب دیا تھا اورچیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی تھی کہ فل بنچ بناکرفیصلہ کردیں ۔ اگرمیں مجرم ثابت ہوجاؤں توسیاست سے کنارہ کشی کر لوں گا ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ کےپی کے  میں80میگاواٹ بجلی کا ایک پراجیکٹ خراب تھا ، وہ  تحریکِ انصاف کی حکومت سےمرمت نہیں ہوسکا ، نندی پور پاور منصوبےمیں بابر اعوان کوعدالت نےذمہ دارقراردیا ، اورآج  وہ عمران خان کی گود میں بیٹھے ہیں۔