Friday, December 2, 2022

عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں: نون لیگ

عمران خان جھوٹ اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں: نون لیگ

اسلام آباد (92نیوز) پاناما لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری۔ لیگی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ عمران خان مریم نوازسے خوفزدہ ہیں۔ اسٹپنی آج پنکچر ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بہت واویلا مچایا۔ اب کیس صرف وزیراعظم کی تقریر تک رہ گیا ہے۔

لیگی رہنما طلال چوہدری نے نعیم بخاری کی غیرحاضری کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا عمران خان کی اسٹپنی پنکچر ہوگئی ہے۔ جو بندہ زیادہ جھوٹ بولتاہے وہ بیمار ہو جاتا ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان جھوٹ، الزامات اور احتجاجی سیاست کےبادشاہ ہیں۔ عمران خان کا مقصد پاکستان کی ترقی کوروکنا ہے۔