Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عمران خان جو تقریریں کر رہے ہیں وہ ایک قومی لیڈر کو زیب نہیں دیتیں: رانا ثنا اللہ

عمران خان جو تقریریں کر رہے ہیں وہ ایک قومی لیڈر کو زیب نہیں دیتیں: رانا ثنا اللہ
May 20, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک پاگل آج دوبارہ جلسہ کرنے آ رہا ہے۔ عمران خان جو تقریریں کر رہے ہیں وہ ایک قومی لیڈر کو زیب نہیں دیتیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آف شور کمپنیوں پرخوب لعن طعن کی۔ جلسوں میں کاغذ لہرائے اور بعد میں اپنی کمپنی نکل آئی۔۔عمران خان نے جنرل مشرف کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا اور کالا دھن سفید کروایا۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے فیصل آباد میں خواتین کو آئرن شیٹس کے حصار میں جلسہ سنانا چاہتے ہیں۔ اس سے اچھا ہے کہ وہ خواتین کو گھر میں ہی رہنے دیں۔ اوباش نوجوانوں سے خواتین کو بچانے کیلئے خاردار تاریں لگانا پڑیں تو پھر یہ سیاسی جلسہ تو نہ ہوا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انتظامیہ جلسہ کو بھرپورسکیورٹی دے گی تاہم اگر پنڈال میں کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی پر ہو گی۔