Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان جس حکومتی مشینری کیخلاف تھے اسی نے لودھراں میں الیکشن کرایا، کسان پیکیج ایک سو چون کیلئے نہیں پورے ملک کیلئے ہے: رہنما ن لیگ طلال چودھری

عمران خان جس حکومتی مشینری کیخلاف تھے اسی نے لودھراں میں الیکشن کرایا، کسان پیکیج ایک سو چون کیلئے نہیں پورے ملک کیلئے ہے: رہنما ن لیگ طلال چودھری
December 24, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان جس حکومتی مشینری کو برا بھلا کہتے تھے لودھراں میں اسی نے ضمنی انتخاب کرایا۔ کسان پیکج این اے ایک سو چون کے لیے نہیں، پورے ملک کے لئے ہے۔ ایم این اے طلال چودھری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے ووٹوں کے دو بڑے خریداروں کو ضمنی انتخابات میں اتارا، وہ جس حکومتی مشینری کے خلاف تھے اسی نے لودھراں میں الیکشن کرایا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کا کسان پیکج صرف لودھراں کے لیے نہیں، پورے ملک کے لئے ہے۔ عمران خان پنجاب پولیس کے ان غریب اہلکاروں سے بھی معافی مانگیں جنہیں اڑھائی سال پہلے انہوں نے برا بھلا کہا۔