لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا، وزیراعظم عمران خان کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، تمام بحرانوں سے نکلیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی، عثمان بزدار خود جہانگیرترین گروپ کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں۔
شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بزدل لیڈر قرار دے دیا، بولے وہ ملک سے بھاگنے کے بجائے پھانسی چڑھنا قبول کریں گے۔
وزیرداخلہ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس چند روز میں دائر کرنے کا بھی اعلان کردیا۔