Saturday, July 27, 2024

عمران خان تبدیلی لائیں گے ،نوازشریف کا مستقبل آئین و قانون ہے ، شیخ رشید

عمران خان تبدیلی لائیں گے ،نوازشریف کا مستقبل آئین و قانون ہے ، شیخ رشید
August 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ  شیخ رشید نے کہا کہ عوام نے اپنا حق ادا کر دیا اب عمران خان تبدیلی لائیں گے اور کرپشن کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے ۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کا مستقبل اب آئین اور قانون کے سوا کچھ نہیں ، کراچی کے خاموش ووٹرز نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی، عمران نے 25 سال جدوجہد کی جب کہ  مولانا نے 25 سال اقتدار کے مزے اڑائے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ شور مچانے والے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں ، اکے بعد بھی عمران خان ہی آئیں گے ، اب کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور غریب کا پاکستان بنائیں گے، حسن نواز ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے لایا جائے گا، نواز شریف کا مستقبل اب آئین و قانون ہے۔