Saturday, July 27, 2024

عمران خان بڑے سینڈو خان بنےہوئےتھے اب الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں: دانیال عزیز ،طارق فضل

عمران خان بڑے سینڈو خان بنےہوئےتھے اب الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں: دانیال عزیز ،طارق فضل
April 3, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ رہنمائوں کی ایک بار پھر عمران خان پر لفظی گولہ باری دانیال عزیر کہتے ہیں عمران  بڑے سینڈو خان بنے ہوئے تھے اب الیکشن کمیشن سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟؟؟  وزیرمملکت طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے  کہ  وزیر اعظم مکمل صحت مند ہیں،سرجری اور بیرون ملک جانے کی اطلاعات درست نہیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم مکمل صحت مند ہیں،سرجری اور بیرون ملک جانے کی اطلاعات درست نہیں،انہوں نے کہا کہ ،پی ٹی آئی والے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے کے بجائے چھپتے پھر رپے ہیں،نوازشریف نے بطور وزیر اعظم نہ صرف استثنیٰ کا حق سرنڈر کیا بلکہ تین نسلوں کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ فعال الیکشن کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب اس سے بھاگ رہے ہیں،پی ٹی آئی والوں کے ہاتھ میں کالا برش ہے جسے وہ سب پر ملتے جا رہے ہیں، تہمتیں لگانے پر الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں سے معافی مانگیں۔ لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود تین ملین ڈالر ہنڈی سے منگوانے کا اعتراف کیا، پریس کانفرنس کے دوران بجلی بھی چلی گئی اور ہر سو اندھیرا چھا گیا۔