Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان بنارسی ٹھگ ہیں: خواجہ آصف

عمران خان بنارسی ٹھگ ہیں: خواجہ آصف
July 9, 2017

سیالکوٹ (92نیوز)عمران خان بنارسی ٹھگ ہے وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگئی ۔کوئی وزیراعظم سے اقتدار نہیں چھین سکتا۔عمران خان پویلین میں بیٹھا وہ بارہواں کھلاڑی ہے جو پیڈ کر کے صرف اس انتظار میں بیٹھا ہے کہ شائد کوئی کھلاڑی زخمی ہو اور وہ اقتدار کی گراونڈ میں داخل ہو سکے۔

تفصیلات کےمطابق ن لیگی کارکنوں  نے سیالکوٹ میں سجائی عید ملن پارٹی  اور کارکنوں سے خواجہ آصف نے دھواں دھار خطاب میں کھلاڑیوں کے کپتان عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  اور بولے کہ کپتان بنارسی ٹھگ ہیں ۔پویلین میں بیٹھے بارہویں کھلاڑی ہیں کوئی آؤٹ ہو تو اقتدار میں جائیں ۔

خواجہ آصف نے اپنے مخصوص انداز خطابت میں وزیراعظم کا  دفاع تو  کیا ہی بلکہ یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ نوازشریف دو ہزار اٹھارہ میں چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قطری شہزادہ بیان دینے کے لئے تیار ہے کیوں نہیں جاتے بیان لینے اگر جائیں تو کیس ہی ختم ہو جائے گا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کو جو امپائر نظر آتے ہیں وہ کسی اور کو نظر نہیں آرہے یہ اداروں کو گمراہ کررہے ہیں کہ بیچ میں آکر اُنہیں وزیر اعظم بنا دو۔