Saturday, September 21, 2024

عمران خان، بلاول ،مصطفی کمال، عارف علوی، مشاہد اللہ خان کراچی سے الیکشن لڑیں گے

عمران خان، بلاول ،مصطفی کمال، عارف علوی، مشاہد اللہ خان  کراچی سے الیکشن لڑیں گے
June 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کے لیے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑے بڑے سیاستدان حصہ لیں گے ، عمران خان ، بلاول بھٹو،مصطفی کمال، عارف علوی مشاہد اللہ خان آفاق احمد  کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑینگے ، صوبائی نشستوں پر بھی نئے پرانے چ ہرے سامنے آگئے ۔ کراچی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کے بڑے انتخابی معرکے کیلئے کئی بڑے چہرے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ،  جیالوں کے مسکن لیاری کی نشست این اے 246 سے بلاول بھٹو نے کاغذات جمع کرائے۔ پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے تین اضلاع کی قومی وصوبائی نشستوں سے امیدوار بننے کی درخواست دی ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 243 سے جمع کرائے گئے۔ شاہی سید نے این اے 250 سے کاغذات جمع کرائے ، پی ٹی آئی اے کے عارف علوی این اے 247 سے الیکشن لڑیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے این اے 248 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاسی پچ انکے لیے سازگار  ہے ، پہلے سے زیادہ نشستیں لیں گے۔ ماضی کے برعکس ایم کیوایم کے منقسم گروپ الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے ،  پی آٗئی بی کے فیصل رفیق، نشاط ضیا قادری،  بہادر آباد گروپ کے محفوظ یار خان نے ریٹرننگ افسران کو اپنے کاغذات جمع کرائے۔ کراچی کے چھ اضلاع میں قومی وصوبائی اسمبلی کی 65 نشستوں پر 200 سے زائد امیدوار سامنے آچکے ہیں ، عمران اسماعیل،فیصل واوڈا،سینیٹر مشاہد اللہ خان،مہاجر قومی موومنٹ کے آفاق احمد نے بھی اپنے حلقوں کا انتخاب کرلیا ہے  جبکہ مزید امیدوار 11 جون تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو پیش کرینگے۔