Sunday, September 15, 2024

عمران خان ، بلاول بھٹو خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے اہم امیدوار

عمران خان ، بلاول بھٹو خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے اہم امیدوار
June 8, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے اہم امیدوار سامنے آ گئے۔ عمران خان اور بلاول بھٹو بھی یہاں سے قسمت آزمائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام بلورنے فارم جمع کرا دیئے۔ این اے 7 دیر سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، این اے 6 سے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان اور پیپلز پارٹی سے سابق ڈپٹی اسپیکر احمد حسن خان  بھی  سیاسی میدان میں کود پڑے ہیں۔ این اے 8 سے ایم ایم اے کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب نے کاغذات جمع کرا دیے۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے لئے بنوں کے این اے 35 اور بلاول بھٹو کے لئے این اے 8 دیر سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے گئے ہیں۔ پی کے 15 سے جماعت اسلامی کے مظفر سید اور پی پی کے نوابزادہ محمود زیب  اور سابق صوبائی وزیر شاہ فرمان این اے 29  پشاور، پی کے 70 اور 71 سے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ پی کے 75 کے لئے سکواش کے سابق چمپئین قمر زمان مسلم لیگ ن لیگ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ضلع ناظم محمد عاصم نے پی کے77 کے لئے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں۔ اے این پی کے غلام احمدبلور نے این اے اکتیس، ہارون بلور نے پی کے 78، پی ٹی آئی کے شاہ فرمان نے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔