عمران خان، بلاول بھٹو،سراج الحق،آفتاب شیر پاؤ، غلام بلور خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑینگے
پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے اہم امیدوار سامنے آ گئے ہیں ۔ ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑیں گے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ اور اے این پی کے مرکزی رہنما غلام بلور خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑیں گے ۔
تمام افراد نے پشاور سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ہیں ۔ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں جب کہ حلقوں سے امیدوار وں کو ٹکٹیں بھی جاری کی جا رہی ہیں ۔