Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان بتائیں انہیں دس ارب کی آفرکس نے دی : دانیال عزیز ،ڈاکٹرطارق فضل

عمران خان بتائیں انہیں دس ارب کی آفرکس نے دی : دانیال عزیز ،ڈاکٹرطارق فضل
July 23, 2017

اسلام آباد(92نیوز)لیگی رہنمائوں کی چیئرمین پی ٹی آئی پر لفظوں کی گولہ باری۔ دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران  بتائیں کہ انھیں 10ارب روپے کی آفر کس نے دی تھی ؟ وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کہتے ہیں کہ  وزیر اعظم نصف صدی کا اور اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں جبکہ عمران خان 20سال کا حساب نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کیخلاف اقامہ کاالزام لگایاسپریم کورٹ ہو یا الیکشن کمیشن کسی سے کوئی چیز نہیں چھپائی،وزیراعظم کے اقامے کی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تھیں۔

وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے کاروبار سمیت تین نسلوں کا حساب دیا وراثت کا حساب بھی دیا حالانکہ وہ اِس کے پابند نہیں تھے۔

لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ دوسروں کوہدف تنقید بنانیوالے نے خود حساب دینے سے انکارکردیا،عمران خان مسلسل اپنے احتساب سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

قبل ازیں لیگی رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے احتجاج شروع کر دیا ۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے  ظفرحجازی کے ہسپتال میں آمد کے موقع پر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اہلکاروں کے خلاف ابھی تک کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی ہے۔