Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان باتوں سے انقلاب نہیں لاسکتے : حمزہ شہباز

عمران خان باتوں سے انقلاب نہیں لاسکتے : حمزہ شہباز
August 20, 2016
بورےوالا(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شاہانہ انداز میں بورے والا  آئے اور چل دیئے۔ کہتے ہیں کہ عمران خان باتوں سے انقلاب نہیں لا سکتے پاناما لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا ۔ تفصیلات کےمطابق بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ عمران خان باتوں سے انقلاب نہیں لا سکتے پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلنا قرضے معاف کرانے والوں کا بھی احتساب  ہونا چاہیے۔ اس  سے پہلے حمزہ شہباز  شریف اُنیس گاڑیوں کے ایک لمبے چوڑے قافلے کے ساتھ بورے والا میں ایک مقامی ہوٹل پہنچے جہاں اُنہوں نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور اُسی شاہانہ انداز میں واپسی کی راہ لی۔