Tuesday, October 4, 2022

عمران خان ایک نظریے کا نام ہے، روکا نہیں جا سکتا، گل حمید نیازی

عمران خان ایک نظریے کا نام ہے، روکا نہیں جا سکتا، گل حمید نیازی

جدہ (92 نیوز) تحریک انصاف کے سینیئر رہنما گل حمید خان نیازی نے کہا کہ پاکستان کی اعلی عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفیکٹ دے دیا۔ عمران خان ایک نظریے کا نام ہے۔ روکا نہیں جا سکتا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر اور میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان نیازی نے جدہ میں کارکنوں سے خطاب کیا۔
اس موقع پر گل حمید خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف مرکز کے علاوہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی۔ عمران خان نے جو نئے پاکستان کا خواب دیکھا ہے اسے پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک پاکستان دینا ہے۔
دوسری طرف گل حمید خان نے مقامی تنظیم کے عہدیداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے مقامی قیادت کو متحد ہو کر کام کرنے پر زور دیا۔