Thursday, September 29, 2022

عمران خان  ایک بار پھر جلد بازی کا شکا ر ،زندہ کارکن کو ہلاک اور لواحقین سے اظہار افسوس بھی کرڈالا

عمران خان  ایک بار پھر جلد بازی کا شکا ر ،زندہ کارکن کو ہلاک اور لواحقین سے اظہار افسوس بھی کرڈالا
    اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک دفعہ پھر جلد بازی میں اپنے ہی زندہ کارکن کو ہلاک کر ڈالا اور تو اوران کے لواحقین سے فون پراظہارِافسوس بھی کر ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق جھنگ کے وارڈ نمبر 18 میں پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر نے اپنے حامیوں کے ساتھ مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا تو مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آ گے بات بڑھی تو فائرنگ شروع ہو گئی،  جس کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کے اسلم نامی کارکن شدید زخمی ہوگیا جسے الائیڈ ہسپتال لایا گیا،، جہاں اُس کاعلاج جاری ہے۔ مگر جھنگ میں یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ اسلم ہلاک ہو گیا ہے، جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تصدیق کرنا گوارا نہ کی اور فون کر کے اسلم کے لواحقین کے ساتھ اظہار، تعزیت بھی کر ڈالی۔ کارکن کی ہلاکت کی افواہ پر عمران کو فون کرنے کی اتنی جلدی تھی کہ قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ اگر بات کی جائے اسلم کی تو وہ اپنے بچنے سے زیادہ اس بات سے خوش ہے کہ اُن کے قائد نے فون پر اظہارِ افسوس کر دیا۔