Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عمران خان این اے 122کا ڈی این اے بھی کرالیں تو نتیجہ یہی رہے گا۔ ایاز صادق

عمران خان این اے 122کا ڈی این اے بھی کرالیں تو نتیجہ یہی رہے گا۔ ایاز صادق
March 8, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ عمران خان حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کا ڈی این اے یا سی ٹی سکین بھی کروا لیں پھر بھی انتخابی نتیجہ یہی رہے گا۔ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایازصادق کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان چاہتے ہیں تو وہ بیلٹ پیپرز کو سی آئی اے، ایف آئی اے ، نادراکو بھجوا دیں نتیجہ وہی نکلے گا جو حقیقت میں ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان جو بھی کر لیں الیکشن میں ایازصادق ہی کامیاب ہوئے ہیں۔ انتخابات میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ دوہزار تیرہ کے انتخابات کا نتیجہ خلوص نیت سے قبول کیا ہے۔
We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.