Saturday, March 2, 2024

عمران خان اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

عمران خان اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے
April 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، پرواز دستیاب نہ ہونے کے باعث  کپتان ہیلی کاپٹر سے  لاہور پہنچے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل کے جلسے کیلئے ٹریفک کا پلان جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے  کہا کہ اگر کارکنوں کو روکا گیا تو جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن میں جلسہ ہوگا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سےنیا ترانہ اور عمران خان کی تقریر کے نکات تیار کر لئے گئے ۔ جلسے کے سلسلے میں شہر بھر میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوسرےصوبوں سے آنے والے بھی آج شام تک لاہور پہنچ جائیں گے ۔ اتوار کے روز رش ہوگا اور کوشش کی جائے گی کہ قافلے ٹریفک میں نہ پھنسے ۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج رات جشن کا سماں ہو گا۔