Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان اپنے گرد دیکھیں آپ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،مریم اورنگزیب

عمران خان اپنے گرد دیکھیں آپ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،مریم اورنگزیب
October 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اپنے دائیں بائیں دیکھیں ، آپ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں۔ان کی جائیدادیں کب نیلام کریں گے۔ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار  نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا پھر معافی مانگیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پر لگادیا، زلفی بخاری، علیمہ خان ،جہانگیر ترین اور  علیم خان کی بیرون ملک پراپرٹی کی نیلانی کی تاریخ بتائیں؟۔ دوسری جانب پاکستان  پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کنٹینر پر خطاب تھا، کل یوٹیلٹی بلز جلاتےتھے۔آج عوام کےدل جلارہے ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان آپ  اپوزیشن رہنما نہیں  ، ملک کے وزیر اعظم ہیں، ایسا  لب و لہجہ زیب نہیں دیتا، خان صاحب اب کام کرنے کا وقت ہے،الزامات کی سیاست سے ملک نہیں چلے گا، تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کا خلاصہ ’’یوٹرن‘‘ ہیں۔