Tuesday, August 9, 2022

عمران خان اپنے فیصلے سنانے کی بجائے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے احکامات پر عمل کریں :پرویز رشید

عمران خان اپنے فیصلے سنانے کی بجائے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے احکامات پر عمل کریں :پرویز رشید
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہےکہ عمران خان اپنے فیصلے سنانے کی بجائے پارٹی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے احکامات پر عمل پیرا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کےفیصلےسےپہلےعمران خان کااپنافیصلہ سناناانصاف کے قتل کے مترادف  ہے۔ عمران خان کابیان اعلیٰ عدالتی فورم کی توہین کےمترادف ہےجوڈیشل کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انصاف اورشفافیت کےدعوےکرنیوالےصرف اپنی پسندکافیصلہ چاہتےہیں،عمران خان کابیان جوڈیشل کمیشن کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔