Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

عمران خان اپنی اننگز کھیل چکے ہیں : پرویز رشید

عمران خان اپنی اننگز کھیل چکے ہیں : پرویز رشید
March 25, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان یاد رکھیں وہ اپنی اننگز کھیل چکے پورا ملک ان کے جھوٹ اور یو ٹرن سے تنگ آ چکا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو خواب میں بھی اگلا الیکشن نظر آتا ہے،وہ اپنی اننگز کھیل چکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پورا ملک عمران خان کے جھوٹ اور یو ٹرن سے تنگ آ چکا ہے۔ بات پر قائم نہ رہنے والا لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جس سے نجات چاہتے ہیں وہ شخص عمران خان ہے۔ گو گو کرنے والے خود گو ہو چکے ہیں۔ عمراں خان بتائیں کہ انکے بیٹے کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگانے والے خود بے نقاب ہو چکے ہیں۔ کبھی الطاف کو فرعون کہتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انکے قدموں میں بیٹھ جاتے ہیں۔
We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.