Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان اٹھارہ اگست کو بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھائیں گے، فواد چوہدری

عمران خان اٹھارہ اگست کو بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھائیں گے، فواد چوہدری
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اٹھارہ اگست کو بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کے لئے تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔ دوسری طرف فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اٹھارہ اگست بڑی خوشی کا دن ہو گا ۔ بھارتی سابق کرکٹرز سمیت نائینٹی ٹو ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی بھی تقریب کا حصہ ہونگے۔ کپتان کے حلف اٹھانے کے دن کا اعلان کیا  ہوا کہ ستاروں کا حال بتانے والے بھی متحرک ہو گئے ۔ سامعہ خان نے نائینٹی ٹو  نیوز سے بات کرتے ہوئے اٹھارہ اگست  کو مبارک دن قرار دے دیا۔ ادھر عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے باعث صدر مملکت نے اسکاٹ لینڈ کا دورہ ملتوی کردیا جبکہ  قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔ اُسی روز  نومنتخب ارکان کی حلف برداری، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ ہوگا۔ تقریب کیلئے دعوت ناموں کا بھی اجرا کر دیا گیا۔