عمران خان اور وزراء شہبازشریف کے بجائے عوام کی فکر کریں، مریم اورنگزیب

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید کہا کہ عمران خان اور وزراء سے گزارش ہے، کورونا سے لڑنے پر توجہ دیں، شہبازشریف کی بجائے عوام کی فکر کریں۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے بیان میں کہا کہ عوام کو روٹی راشن اور مزدوروں کو ریلیف دینے پر غور کریں، یہ سیاست نہیں، عوام کی زندگی بچانے کاوقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گردان کرنے سے بہتر ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچائیں، عمران صاحب، وزراء اور حکومتی ترجمان اپنی ترجیحات درست کریں۔