Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان اور نیب مل کر ن لیگ کو تنگ کر رہےہیں،شہباز شریف

عمران خان اور نیب مل کر ن لیگ کو تنگ کر رہےہیں،شہباز شریف
July 21, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے کہا  کہ عمران خان اور نیب ملکر ن لیگ کو تنگ کر رہے ہیں ، دس سالوں میں جھاڑو بھی خریدا تو نیب اس کا بھی تنکا تنکا گن رہا ہے ۔ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے سلیمی چوک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بارپھرعوام کے سامنے وعدوں کی لمبی فہرست رکھ دی۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگلی بار حکومت ملی تو فیصل آباد کو میٹرو بس کا تحفہ دیں گے۔ انہوں نے لاہور کے بعد فیصل آباد کو پیرس بنانے کا دعوی بھی کر دیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر مریم کے ساتھ واپس آئے۔ بیمار والدہ سے بھی نہ ملنے دیا گیا۔ سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نگران حکومت اور عمران خان آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ میٹرو بس پر کرپشن کا الزام لگایا مگر ایک روپیہ ثابت نہ کر سکا، خیبرپختوانخواہ میں ڈینگی آیا تو ہم نے وہاں ڈاکٹربھجوائے، وعدہ کرتا ہوں خدا نے اگر موقع دیا تو اگلے پانچ سالوں میں  ہم بھارت سے بہتر ہوں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر عوام عمران کی سیاست دفن کردیں گے۔