Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان اور ریحام بھابی کےتحائف جلد پہنچائیں:الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت

عمران خان اور ریحام بھابی کےتحائف جلد پہنچائیں:الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت
April 10, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان اورریحام بھابی کیلئے میری جانب سے لئے گئے تحائف ان تک جلد از جلد پہنچا دیں۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو تین افراد کے وفد کی شکل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورریحام بھابی کیلئے میری جانب سے لئے گئے تحائف ان تک جلد از جلد پہنچا دیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ریحام بھابی کے تحائف امانت ہیں لہٰذا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے بات چیت کرکے یہ تحائف شکریہ کے ساتھ پہنچادیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔