Monday, October 3, 2022

عمران خان انتخابی ریلی کو راستے میں ہی چھوڑ کر اسلام آباد روانہ

عمران خان انتخابی ریلی کو راستے میں ہی چھوڑ کر اسلام آباد روانہ
  سیالکوٹ(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیالکوٹ کی انتخابی ریلی کو راستے میں چھوڑ کر واپس چلے گئے کارکنوں نےحسب روایت خواتین کےساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سیالکوٹ پہنچے جہاں پرمقامی رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا ۔۔طے شدہ پروگرام کے مطابق عمران خان کو مقامی رہنماعمرڈارکےدفترسے ریلی کی قیادت کرنی تھی لیکن کپتان نے ہیلی پیڈسےہی کینٹینرمیں بیٹھ کر ریلی کاآغازکردیاعمران خان کی زیرقیادت ریلی کنٹونمنٹ اور گوندل روڈ سے ہوتی ہوئی پیرس روڈ پر پہنچی جہاں عمران خان نے خطاب کیا ۔ خطاب کےبعدکپتان کینٹینر سے اترے گاڑی میں بیٹھے اور واپس روانہ ہوگئے ۔۔عمران خان کو رنگ پورہ اور دیگر مقامات پر بھی جانا تھا لیکن انکی کی واپسی سے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے عمران خان کے جانے کی دیر تھی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نےاپنی روایات دھراناشروع کردی ۔ کارکنوں نےخواتین کوگھیرلیااوربدتمیزی شروع کردی ۔بدتیمیزی سےتنگ خواتین کوبمشکل گاڑیوں میں بٹھاکرروانہ کیاگیا۔