Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان انتخابات سے پہلے مولاجٹ بعد میں یملا جٹ بن جاتے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان انتخابات سے پہلے مولاجٹ بعد میں یملا جٹ بن جاتے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان الزام خان ثابت ہوئے ہیں۔ انتخابات سے پہلے مولاجٹ بعد میں یملا جٹ بن جاتے ہیں۔ بھارت کی تنگ نظری قابل مذمت ہے۔ بھارت کے تعصبانہ رویے کا نوٹس لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان لفظی جنگ میں سیز فائر کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ لفظی حملے جاری ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کے نشتر برسادیے۔ پہلے عمران خان کو مولاجٹ پھر یملاجٹ کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میںعمران خان کے الزامات اور ن لیگ کی شفافیت کے درمیان مقابلہ تھا۔ عمران خان الیکشن سے پہلے مولاجٹ اور پھر بعد میں یملاجٹ بن جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں غلام علی اور خورشید قصوری کے ساتھ تنگ نظری کا مظاہرہ کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔