Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان الزام خان نہ بنیں !!! سیاسی زبان استعمال کیا کریں : وزیراطلاعات

عمران خان الزام خان نہ بنیں !!! سیاسی زبان استعمال کیا کریں : وزیراطلاعات
October 7, 2015
راولپنڈی (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ لینڈ کروزرز میں گھومنے والے میٹرو بس کو حقارت سے جنگلا بس کہتے ہیں۔ اگر باقی الیکشن مہم چلاسکتے ہیں تو ان کو بھی حق ہے۔ کہتے ہیں وزیراعظم کی نجکاری پالیسی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ پی آئی اے میں چند مفاد پرست احتجاج کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ جولوگ میٹرو بس کو جنگلا بس کہتے ہیں وہ خود تو لینڈ کروزرز میں گھومتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ترقی برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم چلانا ان کا بھی حق ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔ وزیراعظم کی نجکاری پالیسی بہترین ہے۔ بینک منافع کما رہے ہیں جبکہ معاشی حالات بھی بہتر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پائلٹس کی ہڑتال کو ملک کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی وزیر کو وزارت کے وسائل سیاست کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ افغانستان میں رہنے والے بھائی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کوئی مداخلت ہوئی اور نہ ہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔