Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان الزامات لگانے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں : فضل الرحمان

عمران خان الزامات لگانے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں : فضل الرحمان
December 26, 2016

 نوشہرہ (92نیوز)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین تحریک انصاف پرالفاظ کا جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات لگانے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ہم نے زبان کھولی تو گلی سے گزرنا مشکل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو کرپشن ٹیم کا نائب کپتان قراردیا تو نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے بھی جوابی حملے کئے۔ اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان الزامات نہ لگائیں میدان میں مقابلہ کریں۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخ کے نااہل ٹولے کی حکومت ہے قوم اور ان کی اپنی پارٹی کے کارکن ان سے بیزار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پانامہ کے معاملے پر کبھی پارلیمنٹ جاتے ہیں کبھی سپریم کورٹ جاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک سے سنجیدہ سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے مغربی تہذیب کے نمائندے پاکستان میں سرگرم ہیں۔