Thursday, September 29, 2022

عمران خان اقتدار چھوڑ دے گا ، انکو نہیں چھوڑے گا ، شیخ رشید

عمران خان اقتدار چھوڑ دے گا ، انکو نہیں چھوڑے گا ، شیخ رشید
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا عمران خان اقتدار چھوڑ دے گا ، انکو نہیں چھوڑے گا جیلوں میں بھیج کر رہے گا۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا م اور ش سے بارہ سے پندرہ آدمیوں کا ضمیر جاگے گا اور وہ نعرہ مار کر باہر نکلیں گے۔ پیپلزپارٹی والے سمجھدار لوگ ہیں۔ استعفے نہیں دیں گے۔ فضل الرحمٰن دسمبر دیکھ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کو جلسے کی اجازت مل گئی اب شور شرابا نہ کرے۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی ، پانچ سال پورے کرے گی۔ میں مارچ میں عمران خان کو سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرتا دیکھ رہا ہوں۔