عمران خان احتساب کیلئے علیمہ خان،علیم خان اور جہانگیر ترین کو پیش کریں،نفیسہ شاہ

کراچی ( 92 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے وزیر اعظم عمران خان سے علیمہ خان، علیم خان اور جہانگیر ترین کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نفیسہ شاہ نے طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان جعل سازی سے اقتدار میں آئے ، انکو میثاق جمہوریت سے تکلیف کیوں ہے ، احتساب کیلئے عمران خان اپنی ہمشیرہ علیمہ خان ، رہنما تحریک انصاف علیم خان اور جہانگیر ترین کو پیش کریں ۔