Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان اب کے پی ، نواز شریف پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکیں گے ، منظور وسان

عمران خان  اب کے پی ، نواز شریف پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکیں گے ، منظور وسان
February 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) خوابوں کے بادشاہ نے ایک اور خواب دیکھ لیا۔ منظوروسان کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان خیبرپختونخوا اور نواز شریف پنجاب میں حکومت نہیں بنا سکیں گے ۔

منظور وسان نے کہاکہ  الیکشن ہوگا لیکن جو بچے گا وہی لڑے گا جو نہیں بچے گا وہ کہاں سے لڑے گا، سب کا احتساب ہونے والا ہے وقت بتائے گا کہ کون کیا ہے؟۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کرےگی البتہ  پنجاب میں اتحاد ہوسکتاہے۔