Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں، ان کو ایوارڈ دیا جانا چاہیئے: مریم نواز

عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں، ان کو ایوارڈ دیا جانا چاہیئے: مریم نواز
May 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کہتے ہیں کالیا بھی آف شور والا نکلا۔ بولا تھا رولا نہ پا، کوئی شرم کر، کوئی حیا کر۔ مریم نواز کہتی ہیں آف شور کمپنیوں کے بانی کا ایوارڈ عمران خان کو ملنا چاہئے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کالیا تو انیس سو تراسی سے آف شوریہ ہے۔ نام کیا رکھا، نیازی سروس لیمٹڈ جیسے میانوالی لاہور نیازی بس سروس ہو۔ کہتےہیں کالیا بھی آف شور کمپنی والا نکلا، بولا تھا رولا نہ پا۔ اُدھر وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو آف شور کمپنیوں کا پائینیر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آف شورکمپنی کے بانی کا ایوارڈ عمران خان کو جاتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔