Sunday, September 25, 2022

کپتان آج فیس بک پر سوالوں کے جواب دینگے

کپتان آج فیس بک پر سوالوں کے جواب دینگے
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر کارکنوں اور عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج شام ایک گھنٹے تک فیس بک پر لوگوںکے سوالوں کا جواب دینگے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان آج شام سات بجے سے آٹھ بجے تک تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر آن لائن ہونگے۔ وہ کارکنوں اور اپنے مداحوں سے بات کریں گے۔ عمران خان عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے۔ وہ تحریک انصاف کے تنظیمی امور اور ملک کی سیاسی صورتحال کے متعلق بھی کارکنوں اور لوگوں سے ان کی آراءمعلوم کریں گے۔