Tuesday, October 4, 2022

عمران خان آج صوابی، مردان میں جلسوں سے خطاب کریں گے

عمران خان آج صوابی، مردان میں جلسوں سے خطاب کریں گے
صوابی (92 نیوز) تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف آج گوہاٹی گراؤنڈ صوابی ،ریلوے اسٹیشن مردان اور سی بی گراؤنڈ  واہ کینٹ میں خطاب کریں گے ۔ کپتان  کل سیالکوٹ اور فیصل آباد کا رخ کریں گے جبکہ بلاول بھٹوزرداری آج پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ شہر میں پارٹی پرچموں اور فلیکسز کی بہار ہے جبکہ جلسہ گاہ کو سجانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔ جلسہ گاہ میں جہاں کپتان کے لئے سٹیج سجایا جا رہا ہے وہیں کھلاڑیوں کے لئے کرسیاں بھی لگائی جا رہی ہیں جبکہ لہو گرمانے کے لئے ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا جوش وجذبہ بھی آسمان کو چھو رہا ہے۔