Sunday, October 2, 2022

عمران خان آج سرگودھا، 3 اور 4 جولائی کو کراچی جائیں گے

عمران خان آج سرگودھا، 3 اور 4 جولائی کو کراچی جائیں گے
سرگودھا (92 نیوز) عمران خان نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا۔ عمران خان آج سرگودھا جبکہ تین اور چار جولائی کو کراچی جائیں گے جہاں کھلاڑی رنگ جمائیں گے اور کپتان اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ کپتان پانچ جولائی کو صوابی اور چارسدہ ، چھ کو سوات میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔ پی ٹی آئی نے نیا انتخابی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا۔ عمران خان 7 جولائی کو گجرات ،8 جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور میں  خطاب کریں گے ، 9اور10جولائی کو اندرون سندھ،11کورحیم یار خان پہنچیں گے۔ گوجرانوالہ اورقصور میں جلسوں کیلئے 12جولائی، راولپنڈی میں13جولائی کا دن طے  کرلیا گیا جب کہ 18 اور 19جولائی  کے دن عمران خان کی لاہور میں سرگرمیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔ عمران خان کی 23جولائی کو اسلام آباد میں فقیدالمثال اجتماع سے انتخابی مہم اختتام ہو گی۔