عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا

کراچی(92نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا ،درخشاں تھانے میں دفعہ 154کے تحت بیان عدالت کے حکم پر ریکارڈ کیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ جس حد تک ہو سکا دانیال عزیز کو لے جا کر انہیں سزا دلائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے نون لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا۔
کراچی کے درخشاں تھانے میں دفعہ ایک سو چون کے تحت بیان عدالت کے حکم پر ریکارڈ کیا گیا،عمران اسماعیل کا کہنا ہے جس حد تک ہو سکا دانیال عزیز کو لے جا کر انہیں سزا دلائیں گے۔